دوحہ ۔15فروری (اے پی پی): یوکرین کی ٹینس کھلاڑی لیوڈمیلا وکٹوریونا کیچینوک اور ان کی لٹویا کی جوڑی دار جیلینا اوسٹاپینکو پر مشتمل سیکنڈ سیڈ ڈ جوڑی ڈبلیو ٹی اے قطر ٹوٹل اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے خواتین کے ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئی ۔
انہوں نے ویمنز ڈبلز کے ابتدائی رائونڈ میں امریکی ٹینس کھلاڑی صوفیہ کینن اور ان کی جمہوریہ چیک کی جوڑی دار کیرولینا موچووا کو شکست دی۔ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں جاری ڈبلیو ٹی اے ایونٹ میں سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں۔
بدھ کو ڈبلیو ٹی اے ایونٹ کے ویمنز ڈبلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں یوکرین کی ٹینس کھلاڑی لیوڈمیلا وکٹوریونا کیچینوک اور ان کی لٹویا کی جوڑی دار جیلینا اوسٹاپینکو پر مشتمل سیکنڈ سیڈ ڈ جوڑی نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف امریکی ٹینس کھلاڑی صوفیہ کینن اور ان کی جمہوریہ چیک کی جوڑی دار کیرولینا موچووا کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور6-7 (3-7)سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔