قطرکوپاکستانی برآمدات میں 37.42 فیصداضافہ،درآمدات میں 153.39 فیصدکمی

61
State Bank of Pakistan
State Bank of Pakistan

اسلام آباد۔3جنوری (اے پی پی):پاکستان اورخلیجی ملک قطرکے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران کمی ریکارڈکی گئی ہے، مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں قطرکوپاکستانی برآمدات میں 37.42 فیصداضافہ جبکہ قطرسے درآمدات میں 153.39 فیصدکی کمی ہوئی ہے، دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں مجموعی طورپر122.70 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے نومبر2020 تک کی مدت میں قطرکوپاکستانی برآمدات کاحجم 63.63 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاجو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 37.42 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی عرصہ میں قطرکوپاکستانی برآمدات کاحجم 46.30 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا، نومبر2020 میں قطرکوپاکستانی برآمدات کاحجم 12.54 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا،نومبر2019 میں قطرکو10.09 ملین ڈالرکی برآمدات کی گئی تھیں۔ گزشتہ مالی سال میں قطرکوکل 148.66 ملین ڈالرکی برآمدات ریکارڈکی گئی تھیں۔سٹیٹ بینک کے مطابق جاری مالی سال میں قطرسے درآمدات میں گزشتہ مالی سال کی اسی عرصہ کے مقابلہ میں 153.39 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ جولائی سے نومبر2020 تک کی مدت میں قطرسے درآمدات کاحجم 313.60 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں قطرسے درآمدات کاحجم 794.65 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔نومبر2020 میں قطرسے درآمدات کاحجم 71.34 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا، گزشتہ سال نومبرمیں قطرسے درآمدات کاحجم 88.41 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔مالی سال 2019-20 میں قطرسے مجوعی طورپر1.628 ارب ڈالرکی درآمدات کی گئی تھیِں۔