قطری وزیراعظم شیخ عبداللہ بن ناصر بن خلیفہ التھانی کا چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی کو ٹیلی فون

149

اسلام آباد ۔ 4 جون (اے پی پی) قطر کے وزیراعظم شیخ عبداللہ بن ناصر بن خلیفہ التھانی، اومان کے چیئرمین سینٹ ڈاکٹر یحییٰ بن محفوظ المنتری اور قطر کے سابق وزیر محنت شیخ فلاح التھانی نے چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور عید کی مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ مسلم ممالک کے رہنماو¿ں سے گفتگو کے دوران چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ اس مبارک موقع پر امت مسلمہ کے مابین اتحاد اور یگانگت کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے، عیدالفطر کا تہوار امن اور محبت کے ساتھ خوشیاں باٹنے کا درس دیتا ہے، ہمیں اسلام کی روح کے مطابق دنیا اور بالخصوص اسلامی ریاستوں کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ عیدالفطر مسلم دنیا کیلئے اہم دن کی حیثیت رکھتا ہے، مسلم امہ کے مسائل مشترکہ اور ان کا حل بھی مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنے میں ہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عیدالفطر کی مناسبت سے ہمیں باہمی اختلافات کو بھلا کر آگے بڑھنا ہو گا۔