قلات۔12اکتوبر (اے پی پی):بلوچستان کے شہر قلات میں معروف مذہبی پیشوا بابا شریمان نارائن داس کی 41ویں برسی منائی جا رہی ہے۔ قلات کے دربار صاحب میں ہندو پنچایت ، شریمان نارائن داس منڈل کی جانب سے برسی سے متعلق تین روزہ سرگرمیوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
برسی کی رسومات میں یاتریوں کی ایک بڑی تعداد شرکت کر رہی ہے، اس موقع پر شریمان نارائن داس کو خراج عقیدت پیش کرنے کے علاوہ خصوصی دعائیں کی گئیں جبکہ خواتین کے لیے خصوصی نشستیں بھی منعقد کی گئیں۔ ہندو پنچایت نے یاتریوں پر زور دیا ہے کہ وہ نارائن داس کو خراج عقیدت پیش کرنے اور خصوصی دعاؤں میں شامل ہونے کے لیے برسی میں شرکت کریں۔