اسلام آباد۔22اپریل (اے پی پی):وزیر اعظم عمران خان نے بدھ کو کوئٹہ میں ہونے والے دہشت گردحملے کو قابل مذمت اور بزدلانہ قرار دیتے ہوئے اس میں معصوم انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے ۔ جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ہماری قوم نے دہشت گردوں کو شکست دینے کے لئے بڑی قربانیاں پیش کی ہیں اور ہم اس عفریت کو دوبارہ سر نہیں اٹھانے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم اندرونی اور بیرونی خطرات سے نمٹنے کے لئے چوکس ہیں۔