راولپنڈی۔24اپریل (اے پی پی):ملک کی عسکری قیادت نے قوم کو عید کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرامن ماحول میں یہ تہوار ہمارے شہدا اور غازیوں کے مرہون منت ہے۔
آئی ایس پی آر کےمطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی،پاک فوج، پاک بحریہ اور پاک فضائیہ کے سربراہان نے عید الفطر کے موقع پر شہدا اور غازیوں کو سلام بھی پیش کیا۔
عسکری قیادت کی جانب سے دعا کی گئی کہ اللّٰہ تعالی پاکستان پر اپنی رحمتوں کا سایہ برقرار رکھے