قوم کو لوٹ کر ذاتی تجوریاں بھرنے والے جمہوریت اور اندازِ حکمرانی سکھا رہے ہیں، زرداری اور انکی جماعت ڈاکہ زنی پر لیکچر دے جمہوریت و سیاست سے انکا دور کا کوئی رشتہ نہیں، بلاول زرداری کی پریس کانفرنس پر مراد سعید کا ردعمل

70

اسلام آباد۔3اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ قوم کو لوٹ کر ذاتی تجوریاں بھرنے والے جمہوریت اور اندازِ حکمرانی سکھا رہے ہیں، زرداری اور انکی جماعت ڈاکہ زنی پر لیکچر دے جمہوریت و سیاست سے انکا دور کا کوئی رشتہ نہیں، پیپلزپارٹی نے تازہ ترین واردات سینٹ انتخابات کے دوران ڈالی، پارلیمان کی ساکھ خاک میں ملانے کیلئے بلاول کے والد نے اپنے سرمایہ کاروں سے اربوں خرچ کروائے۔

ان خیلات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو بلاول زرداری کی پریس کانفرنس پر اپنے پارٹی ردعمل میں کیا۔مراد سعید نے کہا کہ باہم دست و گریباں ہیں مگر قوم کی ترقی کا راستہ روکنا چاہتے ہیں، ابھرتی معیشت اور سنبھلتی قوم انہیں کسی طور گوارا نہیں ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ عالمی میڈیا سے مسٹر ٹین، ٹونٹی اور سکسٹی پرسنٹ کا خطاب پانے والے معیشت سنبھالنے کے نسخے ایجاد کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی حکومت کا کارنامہ ہے کہ ترسیلاتِ زر ریکارڈ انداز میں پاکستان پہنچ رہی ہیں، روپیہ مستحکم ہو رہا ہے اور پوری دنیا میں پاکستانی معیشت کی ساکھ تیزی سے بحال ہورہی ہے۔ مراد سعید نے کہا کہ ذاتی تجوریاں بھرنے کی بجائے اربوں روپے عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کئے جارہے ہیں۔

انہوں نے بلاول زرداری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ فرزند زرداری سندھ کا قلعہ زمین بوس ہونے جارہا ہے، باپ کا پیسہ اور صوبے کا اقتدار انکے سیاسی مستقبل پر پڑنے والے تاریک سائے کوکسی طور نہیں روک سکتا۔