قوم کی خواہش ہے کہ صدر مملکت وفاق کی علامت کے طورفرائض انجام دیں، مرتضیٰ سولنگی

117
ہر سیاسی جماعت اپنے آئین کے تحت انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کی پابند ہے، ملک کے ساتھ ساتھ سیاسی جماعتوں کے اندر بھی جمہوریت ضروری ہے، مرتضیٰ سولنگی
ہر سیاسی جماعت اپنے آئین کے تحت انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کی پابند ہے، ملک کے ساتھ ساتھ سیاسی جماعتوں کے اندر بھی جمہوریت ضروری ہے، مرتضیٰ سولنگی

اسلام آباد۔10نومبر (اے پی پی):نگراں وزیراطلاعات ونشریات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ صدر مملکت عارف علوی کو وفاق کی علامت کے طور اپنے فرائض اور آئین کے مطابق اپنی ذمہ داریاں سرانجام دینی چاہئیں۔جمعہ کو سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ پوری قوم کی خواہش ہے کہ صدر مملکت عارف علوی وفاق کی علامت کے طور اپنے فرائض سر انجام دیں اور ایسا تاثر نہ دیں جس سے لوگ انہیں ایک جماعت کے ترجمان کے طور پر دیکھیں۔

انہوں نے کہا کہ صدر مملکت کے آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے بیانات ان کے آئینی کردار سے متصادم نظر آ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن انتہائی تندہی اور ذمہ داری کیساتھ اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہا ہے ، انتخابات کی تاریخ کا اعلان ہو چکا ہے اور تمام جماعتوں کو آئین اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے سیاسی سرگرمیوں کی اجازت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے میں صدر مملکت کی طرف سے برابر مواقع فراہم نہ کرنے کی شکایت افسوسناک ہے۔انہوں نے کہا کہ لیول پلیئنگ فیلڈ کا مطالبہ کرنے والے لوگوں نے ہی انتشار پھیلایا ، ہم امید کرتے ہیں کہ صدر مملکت الیکشن کمیشن کے آئینی ادارے کو اپنا کام کرنے دیں گے ۔