قومی اثاثوں کو تباہ کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جا سکتی،ترنول ریلوے اسٹیشن کو نذر آتش کرنیوالوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا،وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق

153
وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعدرفیق
سبی ہرنائی ریلوے ٹریک مکمل ، 17سال بعد ٹر ین سروس کا آغاز ہو گیا،وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعدرفیق

لاہور۔13مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ترنول ریلوے اسٹیشن کو احتجاج کے دوران نذر آتش کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملوث افراد پکڑے جا چکے ہیں جنہیں قانون کے مطابق کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ترنول ریلوے اسٹیشن قومی اثاثہ ہے اور قومی اثاثوں کو تباہ کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جا سکتی۔ وفاقی وزیر ریلوے نے کوئٹہ، ٹریک پر دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مجرموں کا پیچھا کر کے انہیں گرفتار کیا جائے گا۔

ریلوے ہیڈکوارٹرز لاہور میں ہونے والے اعلی سطح کے اجلاس میں وزیر ریلوے کو سبی ہرنائی سیکشن پر موجودہ صورت حال اور وہاں ٹرین آپریشن بحالی میں حائل رکاوٹیں دور کرنے بارے بریفنگ دی گئی۔کراچی ایکسپریس آتشزدگی واقعہ پر وفاقی وزیر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ واقعہ کی فرانزک رپورٹ جلد منگوائی جائے۔اجلاس میں ایم ایل ون منصوبے کے تخمینہ میں کمی کی مختلف تجاویز پر بحث اور ریلوے زمینوں پر قائم دوکانوں کی نیلامی پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔

خواجہ سعد رفیق کو سکریپ ڈسپوزل کی پراگریس بارے اپ ڈیٹ بھی دی گئی۔بکنگ ایپلی کیشن میں تعطل پیدا ہونے کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر ریلوے نے آئی ٹی ڈائریکٹوریٹ کو ایپلی کیشن کی بلا تعطل روانی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔مزید برآں وفاقی وزیر نے گوادر آفس کو اپنی کارکردگی اور مستقبل کے پلان کا خاکہ پیش کرنے کی ہدایت بھی کی۔ ریلوے کی سلیپر فیکٹریوں، پروڈکشن یونٹس بارے بات کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ انہیں منافع بخش بنانے کیلئے قابل عمل تجاویز پر غور کیا جائے۔

انہوں نے شالیمار ایکسپریس کی مقبولیت، سفری حاضری پر اظہار اطمینان کیا۔اس کے علاوہ ایک ہفتے میں ریڈیمکو اور پی آر ایف ٹی سی کے سربراہان کی تعیناتی کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔اجلاس میں ریلوے ڈویژنز کی ری سٹرکچرنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس بارے کمیٹی وزارت کو تجاویز پیش کرے گی۔