قومی احتساب بیورو ملک میں آزادانہ طور پر کام کر رہا ہے وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

81
وزارت موسمیاتی تبدیلی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 23 میاواکی اربن جنگلات قائم کرے گی جس سے شہر کے سرسبز رقبے میں نمایاں اضافہ ہوگا،وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل
وزارت موسمیاتی تبدیلی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 23 میاواکی اربن جنگلات قائم کرے گی جس سے شہر کے سرسبز رقبے میں نمایاں اضافہ ہوگا،وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل

اسلام آباد ۔ 16 مئی (اے پی پی) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) ملک میں آزادانہ طور پر کام کررہا ہے۔ ایک نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی اور پاکستان مسلم لیگ (ن)کی سابقہ حکومتوں نے مختلف قومی اداروں میں مداخلت کی تاہم موجودہ حکومت قانون کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے اور بلاامتیاز ہر کسی کا احتساب کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت قومی معیشت کو مضبوط بنانے کی کوشش کر رہی ہے اور اس ضمن میں ٹھوس اقدامات بھی کئے جا رہے ہیں ۔ زرتاج گل وزیر کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی دونوں جماعتیں دگرگوں معیشت کی ذمہ دار ہیں کیونکہ انہوں نے پی ٹی آئی حکومت کے لئے قرضوں کا بہت بڑا بوجھ چھوڑا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ امیر مقیم کے بیٹے کے مقدمے کا حکومت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ کی صوبائی حکومت بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) کے منصوبے پر کوئی سبسڈی نہیں دے رہی کیونکہ ایشیائی ترقیاتی بینک (ای ڈی بی) کی جانب سے اس منصوبہ کی فنڈنگ اور نگرانی کی گئی ہے۔