36.6 C
Islamabad
منگل, مئی 13, 2025
ہومقومی خبریںقومی احتساب بیورو میں اعلیٰ سطح کے تبادلوں اور تقرریوں کا نوٹیفکیشن...

قومی احتساب بیورو میں اعلیٰ سطح کے تبادلوں اور تقرریوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 31 مارچ (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) میں اعلیٰ سطح کے تبادلوں اور تقرریوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ نیب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈائریکٹر جنرل نیب ملتان بریگیڈیئر (ر) فاروق نصیر اعوان کو ڈائریکٹر جنرل نیب خیبرپختونخوا جبکہ ڈائریکٹر جنرل آپریشن، نیب خیبرپختونخوا میجر (ر) شہزاد سلیم کو ڈائریکٹر جنرل آپریشن نیب لاہور تعینات کیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر نیب ملتان عبدالحفیظ آئندہ احکامات ملنے تک ڈائریکٹر جنرل نیب ملتان کے طور پر فرائض سرانجام دیں گے۔ چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کی منظوری سے یہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=48748

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں