قومی احتساب بیورو کی سالانہ کارکردگی رپورٹ

150

اسلام آباد ۔ 27 نومبر (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کوگزشتہ سال کے دوارن ملک بھر سے بد عنوانی کی 44 ہزار 315 شکایات موصول ہوئیں، ایک ہزار 713 شکایات کا ثبوت کی بناءپر جانچ پڑتال کا فیصلہ کیا گیا ، 877 کو انکوائریوں اور 227 کو انویسٹی گیشنز میں تبدیل کیا گیا، 503 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، بدعنوان عناصر سے لوٹے گئے 2580 ملین روپے وصول کرکے قومی خزانے میں جمع کرائے گئے ہیں۔ نیب کی ایک سالہ کارکردگی رپورٹ کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کی قیادت میں بد عنوانی کے خاتمے کے لئے "احتساب سب کے لئے ” کی انسداد بد عنوانی کی مو¿ثر حکمت عملی پر عمل پیرا ہے جس کے باعث نیب آج فعال اور قابل اعتماد ادارہ بن چکا ہے۔ پ