
اسلام آباد ۔ 22 نومبر (اے پی پی) قومی احتساب بیوروکے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب ہیڈ کوارٹرز میں ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں نیب کے تمام علاقائی بیوروز کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ چیئرمین نیب نے کہا کہ بدعنوانی کا خاتمہ ہمارا ایمان اور ہم کرپشن فری پاکستان کےلئے کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ نیب کی بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے انسداد بدعنوانی کی مو¿ثر حکمت عملی کے تحت اشتہاریوں، مفروروں اور بدعنوان عناصرکو قانون کے کٹہرے میں لانا اولین ترجیح ہے اور اس کےلئے تمام وسائل بروے کار لائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیب بدعنوانی کے خاتمہ کو نہ صرف اپنی قومی ذمہ داری سمجھتا ہے بلکہ اپنی بہترین صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے کرپشن فری پاکستان کےلئے کوشاںہے۔انہوں نے ہدایت کی کہ میگا کرپشن کے مقدمات کو ترجیحی بنیادوں پرمنطقی انجام تک پہنچایاجائے اورکم مالیت کے مقدمات کو متعلقہ انٹی کرپشن کے اداروں کو بھجوائے جائیں تا کہ تمام شکایات کی جانچ پڑتال، انکوائرےوں اور انوسٹی گیشنز کو قانون، میرٹ، شفافیت اور ٹھوس شوائد کی بنیا د پر دس ماہ کے مقررہ وقت کے اندر منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔