32.1 C
Islamabad
جمعہ, مئی 23, 2025
ہومقومی خبریںقومی اسمبلی اجلاس، اراکین کی سندھ طاس معاہدہ کومعطل کرنے کے بھارتی...

قومی اسمبلی اجلاس، اراکین کی سندھ طاس معاہدہ کومعطل کرنے کے بھارتی اعلان ، خضدارمیں دہشت گردی کے واقعہ کی مذمت

- Advertisement -

اسلام آباد۔22مئی (اے پی پی):قومی اسمبلی کے اراکین نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ کومعطل کرنے کے اعلان اورخضدارمیں دہشت گردی کے واقعہ کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ عالمی قوانین کے مطابق پانی کے بہاؤ کونہیں روکاجاسکتا، پاکستان فلسطین اوربھارت اسرائیل نہیں، اگربھارت نے پانی بندکرنے کی کوشش کی تواس کابھرپورجواب دیا جائے گا۔

جمعرات کوقومی اسمبلی کے اجلاس میں بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ کومعطل کرنے کے اقدام اورخضدارمیں دہشت گردی کے واقعہ پربحث میں حصہ لیتے ہوئے پی پی پی کے اعجازجاکھرانی نے کہاکہ خضدارمیں ہمارے بچوں کوبے رحمانہ طریقے سے شہیدکیاگیا، بلوچستان کے واقعات میں بھارت ملوث ہے، اس سے قبل جعفرایکسپریس کے واقعہ میں بھی بھارت ملوث رہاہے، ہم ان واقعات میں شہیدہونے والوں کے خاندانوں کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہاکہ سندھ طاس معاہدہ ہماری لائف لائن اورپاکستان کیلئے اہمیت کاحامل ہے،اس معاہدے میں عالمی بینک ایک فریق ہے۔معاہدے کے مطابق دریائے سندھ کا70فیصدکنٹرول پاکستان اور30فیصدبھارت کے پاس ہوگا، پاک بھارت جنگوں کے باوجود کبھی بھی پانی بندنہیں کیاگیا، عالمی قوانین کے مطابق پانی کے بہاؤ کونہیں روکاجاسکتا، مودی اسرائیل کی طرح پانی بندکرنے کی نقل کررہاہے، پاکستان فلسطین اوربھارت اسرائیل نہیں ہے،

اگربھارت نے پانی بندکرنے کی کوشش کی تواس کابھرپورجواب دیا جائے گا۔میاں خان بگٹی نے کہاکہ خضدارمیں کل دل خراش واقعہ ہواہے جس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں،بچوں کوہدف بناکردہشت گرداپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہوسکتے،بلوچستان میں بھارت اوراس کے ایجنٹس برسوں سے مصروف عمل ہیں۔ہم ریاست سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے جامع اقدامات کرے۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے ترقیاتی منصوبوں پرتوجہ دی جائے تاکہ اسے ملک کے باقی حصوں کے برابرلایا جاسکے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=600111

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں