قومی اسمبلی اجلاس، سابق ایم این اے کیپٹن ر نثار اکبر کے ایصال ثواب کےلئے فاتحہ خوانی کی گئی

6

اسلام آباد۔25جون (اے پی پی):قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران سابق ایم این اے کیپٹن ر نثار اکبر کے ایصال ثواب کےلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ بدھ کو قومی اسمبلی میں سپیکر نے کہا کہ کیپٹن ر نثار اکبر گزشتہ روز انتقال کر گئے ہیں وہ 1977ء اور 1988ء میں اس ایوان کے رکن رہے ۔ سپیکر کے کہنے پر مولانا عبدالغفور حیدری نے مرحوم کے ایصال ثواب کےلئے فاتحہ خوانی کرائی۔