قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے وزیراعظم کے انتخاب کیلئے شیڈول جاری کر دیا

72

اسلام آباد ۔ 29 جولائی (اے پی پی) قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے وزیراعظم کے انتخاب کیلئے شیڈول جاری کر دیا۔ کاغذات نامزدگی 31 جولائی 2 بجے تک وصول کئے جائیں گے جبکہ 3 بجے جانچ پڑتال ہوگی اور انتخاب یکم اگست منگل کو ہوگا۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی طرف سے جاری شیڈول کے مطابق (آج) اتوار کو 3 بجے سہ پہر تک سیکرٹری قومی اسمبلی کے دفتر سے کاغذات نامزدگی حاصل کئے جاسکیں گے۔ کاغذات نامزدگی کی وصولی 31 جولائی 2017ءدن 2 بجے تک ہوگی ۔ 31 جولائی سہ پہر 3 بجے سپیکر قومی اسمبلی کاغذمات نامزدگیوں کی جانچ پڑتال کریں گے۔