قومی اسمبلی میں اپوزیشن ارکان کی نعرے بازی

4

اسلام آباد۔27جون (اے پی پی):قومی اسمبلی میں جمعہ کو اپوزیشن ارکان نے شدید نعرے بازی کی اور ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ کر ہوا میں اچھالتے رہے تاہم حیرت انگیز طور پر ایوان سے مالی بل کی منظوری کے موقع پر اپوزیشن نے کوئی احتجاج نہیں کیا تھا ۔

جمعرات کو ایوان میں وزیر اعظم کی موجودگی میں مالی بل 2025 ء کی منظوری لی گئی تاہم اس دن اپوزیشن کی جانب سے کوئی احتجاج نہیں کیا گیا۔ جمعہ کو جب ریگولر اور ٹیکنیکی گرانٹس کا ایجنڈا تھا تو اپوزیشن نے اچانک احتجاج شروع کر دیا۔ ایوان میں سپیکر کے ڈائس کے سامنے کھڑے ہوکر نعرے بازی اور ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ کر ہوا میں اچھالتے رہے۔ جمعیت علمائے اسلام اور پشتون خوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ ایوان میں آئے لیکن احتجاج میں شریک ہونے کی بجائے ایوان سے چلے گئے۔