قومی اسمبلی میں اپوزیشن نے ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کو گرے لسٹ سے بچانے کی قانون سازی کے خلاف صرف اس وجہ سے ووٹ دیا کیوں کہ وزیر اعظم عمران خان ان کو کرپشن مقدمات میں این آر او دینے کو تیار نہیں، اسد عمر کا ٹویٹ

66

اسلام آباد ۔ 29 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی، اصلاحات و خصوصی اقدامات اسد عمر نے کہا ہے کہ آج قومی اسمبلی میں اپوزیشن نے ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کو گرے لسٹ سے بچانے کی قانون سازی کے خلاف صرف اس وجہ سے ووٹ دیا کیوں کہ وزیر اعظم عمران خان ان کو کرپشن مقدمات میں این آر او دینے کو تیار نہیں۔ بدھ کو ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ دو سال یہ کہتے رہے کہ این آر او نہیں چاہتے، آج این آر او لینے کے لیے بلیک میل کر رہے ہیں۔