قومی اسمبلی میں پاک فوج کے شہید ہونے والے 4 جوانوں اور رحیم یار خان ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہونے والے 13 افراد کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی

220
قومی اسمبلی میں پاک فوج کے شہید ہونے والے 4 جوانوں اور رحیم یار خان ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہونے والے 13 افراد کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی

اسلام آباد۔15اگست (اے پی پی):قومی اسمبلی میں پاک فوج کے شہید ہونے والے 4 جوانوں اور رحیم یار خان ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہونے والے 13 افراد کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کرائی گئی۔

پیر کو قومی اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کے رکن شیخ فیاض الدین نے ایوان کو آگاہ کیا کہ چنی روڈ سے رحیم یار خان جانے والی سڑک پر کھڈے میں کوسٹر پھنس گئی اور حادثے میں 13 افراد جاں بحق ہوئے۔

سپیکر نے کہا کہ پاک فوج کے4 جوان بھی شہید ہوئے ہیں ان کے لئے بھی دعائے مغفرت کرائی جائے ۔ سپیکر کے کہنے پر مولانا عبدالاکبر چترالی نے تمام مرحومین کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کرائی ۔