قومی اسمبلی میں گوادر میں دہشتگردی کے واقعہ میں شہید ہونے والے افراد کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کا اہتمام

82

اسلام آباد ۔ 13 مئی (اے پی پی) قومی اسمبلی میں گوادر میں دہشتگردی کے واقعہ میں شہید ہونے والے افراد کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کرائی گئی۔ پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کے کہنے پر مولانا عبدالاکبر چترالی نے شہداء کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کرائی۔