قومی اسمبلی نے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (ترمیمی) بل 2021ء کی منظوری دیدی

166

اسلام آباد۔13جنوری (اے پی پی):قومی اسمبلی نے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (ترمیمی) بل 2021ء کی منظوری دے دی ہے۔ جمعرات کو قومی اسمبلی میں وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے تحریک پیش کی کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (ترمیمی) بل 2021ء زیر غور لایا جائے۔

ایوان سے تحریک کی منظوری کے بعد ڈپٹی سپیکر نے بل کی مختلف شقوں کی ایوان سے منظوری حاصل کی۔ ڈاکٹر بابر اعوان نے تحریک پیش کی کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (ترمیمی) بل 2021ء منظور کیا جائے۔ قومی اسمبلی نے بل کی منظوری دے دی۔