قومی اسمبلی نے (کل) سے شروع ہونے والے اجلاس کا ایجنڈا جاری کر دیا

68

اسلام آباد ۔ 28 جولائی (اے پی پی) قومی اسمبلی نے (کل) پیر سے شروع ہونے والے اجلاس کا ایجنڈا جاری کر دیا ہے۔ اجلاس کے دوران بینک نیشنلائزیشن ترمیمی بل 2019ءاور نیا پاکستان ہاﺅسنگ اتھارٹی آرڈیننس بھی ایجنڈے میں شامل ہے جبکہ قومی اسمبلی کی ہاﺅس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس ساڑھے تین بجے سپیکر آفس میں ہو گا۔ جس میں پیر سے شروع ہونے والے اجلاس کے ایجنڈے اور دورانیے کا تعین کیا جائے گا۔ قومی اسمبلی کے اجلاس سے قبل ہاﺅس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس ساڑھے تین بجے سپیکر آفس میں ہوگا جس کی صدارت اسد قیصر کریں گے۔