قومی اسمبلی کا اجلاس 6 جون کو طلب

119
صدر مملکت ڈاکٹر عارف

اسلام آباد۔1جون (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اسمبلی کا اجلاس 6 جون کو طلب کرلیا ہے۔ بدھ کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس بروز پیر سہ پہر 4 بجے پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہو گا۔

مالی سال 23-2022 کا سالانہ بجٹ قومی اسمبلی کے اس سیشن میں 10 جون کو پیش کیا جائے گا۔ قومی اسمبلی کا اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 (1) کے تحت طلب کیا گیا ہے