اسلام آباد۔1جون (اے پی پی):قومی اسمبلی کا 43 واں سیشن پیر 6 جون کو شام 4 بجے ہو گا۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق صدر مملکت عارف علوی نے اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق (1) کے تحت طلب کیا ہے۔ واضح رہے کہ یہ بجٹ اجلاس ہوگا جس میں آئندہ مالی سال 2022-23 کے بجٹ کی منظوری دی جائے گی ۔