اسلام آباد۔19اکتوبر (اے پی پی):قومی اسمبلی کا اجلاس اتوار کی صبح ساڑھے گیارہ بجے تک ملتوی کردیاگیا۔قومی اسمبلی کا اجلاس ہفتہ کو رات گئے ڈپٹی سپیکر سید غلام مصطفیٰ شاہ کی زیر صدارت شروع ہوا۔اجلاس کا وقت پہلے 3 بجے مقرر کیاتھا جسے ری شیڈول کرکے 7 بجے اور ایک بار پھر ری شیڈول کرکے رات ساڑھے 9 بجے کا مقررکیاگیا تاہم آئینی ترمیم پر طویل مشاورت کی وجہ سےاجلاس رات 11 بج کر 46 منٹ پر شروع ہوا۔اجلاس میں تلاوت،حدیث ،نعت اور قومی ترانہ کے بعد ڈپٹی سپیکر غلام مصطفیٰ شاہ نے اجلاس اتوار کی صبح ساڑھے 11 بجے تک ملتوی کردیا۔