اسلام آباد۔13دسمبر (اے پی پی):قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردیا گیا۔ قومی اسمبلی کا 46 واں سیشن طویل عرصہ تک جاری رہا جس میں ایجنڈے میں معمول کی کارروائی نمٹائے جانے کے علاوہ اہم قانون سازی بھی کی گئی۔ ریکوڈیک منصوبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ اور تحفظ بل سمیت دیگر قانون سازی ہوئی۔