قومی اسمبلی کا اجلاس (کل) سے شروع ہوگا

115

اسلام آباد ۔ 25 ستمبر (اے پی پی) قومی اسمبلی کا اجلاس کل (پیر) سے شروع ہوگا۔ اجلاس شام 5بجے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سربراہی میں شروع ہوگا، اجلاس میں 23نکاتی ایجنڈا زیر غور آئے گا، جس میں بے نامی ٹرانزکشن بل سمیت5 بلز پیش کئے جایئں گے۔ اس کے علاوہ فاٹا کے بارے میں پیش کی جانے والی رپورٹ پر مزید بحث اور صدارتی خطاب پر بحث بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔