31 C
Islamabad
جمعہ, مئی 16, 2025
ہومقومی خبریںقومی اسمبلی کا اجلاس کورم پورا نہ ہونے کی وجہ سے ملتوی

قومی اسمبلی کا اجلاس کورم پورا نہ ہونے کی وجہ سے ملتوی

- Advertisement -

اسلام آباد۔15مئی (اے پی پی):قومی اسمبلی کا اجلاس کورم پورا نہ ہونے کی وجہ سے کچھ دیر کے لئے ملتوی کرنا پڑا۔جمعرات کو قومی اسمبلی میں انیکم ٹیکس ترمیمی بل 2024 کی منظوری کا عمل جاری تھا کہ اپوزیشن رکن ملک عامر ڈوگر نے کورم کی نشاندہی کردی۔گنتی کرنے پر کورم پورا نہیں تھا جس کے بعد ڈپٹی سپیکر نے اجلاس کچھ دیر کے لئے ملتوی کردیا۔بعدازاں کورم پورا ہونے پر اجلاس شروع ہونے کے ساتھ ہی جمعے کی صبح تک ملتوی کردیا گیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=597299

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں