اسلام آباد۔28فروری (اے پی پی):قومی اسمبلی کا افتتاحی اجلاس جمعرات کی صبح 10 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کیا گیا ہے۔ افتتاحی اجلاس میں نومنتخب قومی اسمبلی کے ارکان حلف اٹھائیں گے۔ بدھ کو قومی اسمبلی سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وزارت پارلیمانی امور نے آگاہ کیا ہے کہ وزیراعظم نے وزارت قانون و انصاف سے قانونی رائے لینے کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 91(2) کے تحت نومنتخب قومی اسمبلی کے اجلاس کے انتظامات کئے جائیں۔ قومی اسمبلی کا اجلاس جمعرات 29 فروری کی صبح 10 بجے پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا۔