اسلام آباد ۔ 7 ستمبر (اے پی پی) قومی اسمبلی کا 27 واںسیشن ری شیڈول کر دیا گیا ہے جس کے مطابق اجلاس اب پیر 14 ستمبر کو پارلیمنٹ ہائوس میںہوگا۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی طرف سے جار ی نوٹیفکیشن کے مطابق پیر 7 ستمبر کو منعقد ہونے والا قومی اسمبلی کا اجلاس اب آئندہ پیر 14 ستمبر کو ہو گا۔ وزیر اعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان کے مطابق اجلاس کا شیڈول ملک میں سیلابی صورتحال اور امدادی سرگرمیوں کی وجہ سے ری شیڈول کیاگیا ہے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں اہم قانون سازی سمیت قومی اہمیت کے دیگر امور بھی زیر بحث لائے جائیں گے۔