قومی اسمبلی کااجلاس جمعہ کی صبح تک ملتوی

83
House Business Advisory Committee of the National Assembly

اسلام آباد۔20مارچ (اے پی پی):قومی اسمبلی کااجلاس جمعہ کی صبح ساڑھے گیارہ بجے تک ملتوی کردیاگیا۔ جمعرات کوقومی اسمبلی کے اجلاس کے آغازپرسابق سینیٹرحافظ حسین احمد کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کے بعد جیسے ہی وقفہ سوالات کاآغاز ہورہاتھا توڈپٹی سپیکرسید غلام مصطفیٰ شاہ نے کہاکہ چیف وہپ کی طرف سے بتایاگیاہے کہ وقفہ سوالات میں پاورڈویژن سے متعلق سوالات کیلئے کوئی دستیاب نہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ وزرا کی غیرموجودگی اورغیرسنجیدگی کی وجہ سے وقفہ سوالات نہیں ہورہا م وزرا اگراجتماعی ذمہ داری کے قاعدے کے مطابق طرز عمل اختیارکرتے تو بہترہوتا، اب تووزراکی تعدادمیں اضافہ بھی ہواہے ۔انہوں نے کہاکہ چئیرکی طرف سے پیغام ہے کہ یہ رویہ قابل قبول نہیں ہے۔انہوں نے اجلاس کوجمعہ کی صبح ساڑھے گیارہ بجے تک ملتوی کردیا۔