قومی اسمبلی کی ہاﺅس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس پیر کو تین بجے سپیکر لاﺅنج میں ہوگا

83

اسلام آباد ۔ 09جون (اے پی پی) قومی اسمبلی کی ہاﺅس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس پیر کو تین بجے سپیکر لاﺅنج پارلیمنٹ ہاﺅس میں ہوگا۔ اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چئیرمین سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کریں گے، اس میں سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈر و نمائندے شرکت کریںگے۔ اجلاس میں رواں بجٹ اجلاس کے ایجنڈے کو حتمی شکل دی جائے گی اس کے علاوہ دیگر امور پر بھی غور کیا جائے گا۔