اسلام آباد۔17اکتوبر (اے پی پی):قومی اسمبلی کے 8 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف نے 6جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی نے دو نشستیں حاصل کرلیں۔تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے 7 نشستوں پر انتخاب میں حصہ لیا اور 6 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ایک نشست پر انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے غیر حتمی نتائج کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 22 مردان سے تحریک انصف کے امیدوار عمران احمد خان نیازی نے 76 ہزار 681 ووٹ حاصل کرکے کامیابی سمیٹی ،ان کے قریب ترین حریف جمیعت علماء اسلام ف کے امیدوار محمد قاسم نے 68 ہزار 181 ووٹ حاصل کئے ،جماعت اسلامی کے امیدوار عبدالواسع نے 8 ہزار 239 ووٹ حاصل کئے اس حلقہ میں ڈالے گئے ووٹوں کی شرح32 فیصد سے زائد رہی۔
این اے 24 چارسدہ میں تحریک انصاف کے امیدوار عمرن احمد خان نیازی نے 78 ہزار 589 ووٹ حاصل کرکے کامیابی سمیٹی جبکہ ان کے قریب ترین حریف عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار ایمل ولی خان نے 68 ہزار 356 ووٹ حاصل کئے یہاں سے جماعت اسلامی کے امیدوار مجیب الرحمان 7 ہزار 883 ووٹ حاصل کرسکے۔این اے 31 پشاور سے تحریک انصاف کے امیدوار عمران احمد خان نیازی نے 57 ہزار 816 ووٹ حاصل کرکے کامیابی سمیٹی۔
عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار غلام احمد بلور نے 32 ہزار 252 ووٹ حاصل کئے۔این اے 108 فیصل آباد سے تحریک انصاف کے امیدوار عمران احمد خان نیازی نے 99 ہزار 841 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار عابد شیر علی نے 75 ہزار 266 ووٹ حاصل کئے۔این اے 118 ننکانہ صاحب میں تحریک نصاف کے امیدوار عمران احمد خان نیازی نے 90 ہزار 180 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی مسلم لیگ ن کی امیدوار شذرہ منصب علی خان کھرل نے 78 ہزار 24 ووٹ حاصل کئے۔
اس حلقہ سے تحریک لبیک پاکستان کے امیدوار سید افضال حسین رضوی نے 24 ہزار 630 ووٹ حاصل کئے۔این اے 157 ملتان سے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار سید علی موسیٰ گیلانی نے 1 لاکھ 7 ہزار 327 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی جبکہ ان کی قریب ترین حریف تحریک انصاف کی امیدوار مہر بانو قریشی 82 ہزار 141 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہیں۔این اے 237 ملیر سے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار عبدالحکیم بلوچ نے 32 ہزار 567 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی جبکہ تحریک انصاف کے امیدوار عمران احمد خان نیازی 22 ہزار 493 ووٹ حاصل کرکے شکست کھاگئے۔
کراچی کے حلقہ این اے 239 کورنگی سے تحریک انصاف کے امیدوار عمران احمد خان نیازی 50 ہزار 14ووٹ حاصل کرکے کامیاب قرر پائے یہاں ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار سید نئیررضانے 18 ہزارووٹ حاصل کئے۔