15.5 C
Islamabad
منگل, مارچ 18, 2025
ہومقومی خبریںقومی اسمبلی کے اراکین اپنی ایک ماہ کی تنخواہ ترکیہ و شام...

قومی اسمبلی کے اراکین اپنی ایک ماہ کی تنخواہ ترکیہ و شام کے زلزلہ متاثرین کے لئے دیں گے، سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف

- Advertisement -

اسلام آباد۔14فروری (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کے اراکین اپنی ایک ماہ کی تنخواہ ترکیہ و شام کے زلزلہ متاثرین کے لئے دیں گے۔ منگل کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اپوزیشن رکن رانا قاسم نون نے نکتہ اعتراض پر تجویز دی کہ ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کے لئے ارکان ایک ماہ کی تنخواہ دیں۔

مسلم لیگ (ن) کے رکن محمد بشیر ورک نے بھی اس کی تائید کی۔ جماعت اسلامی کے رکن مولانا عبدالاکبر چترالی نے کہا کہ میں الخدمت کو دوں گا۔ سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے اعلان کیا کہ ایک ماہ کی ممبران کی تنخواہ متاثرین ترکیہ و شام کے لئے دینے پر اتفاق ہوا ہے۔ اس لئے اراکین اپنی ایک ماہ کی تنخواہ متاثرین کے لئے فنڈ میں دیں گے جبکہ مولانا عبدالاکبر چترالی اس سے مستثنیٰ ہوں گے۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=351301

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں