اسلام آباد ۔ 23 اگست (اے پی پی)قومی اسمبلی کے دوسرے پارلیمانی سال کا پہلا اجلاس (پیر)2 ستمبر کو سہ پہر 4 بجے پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا۔ اجلاس کی صدارت سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کریں گے ۔ اجلاس میں اہم قومی امور سمیت ایوان کی معمول کی کارروائی زیر غور لائی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے اس سیشن میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و جبر اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے کے لئے بحث کرائی جائے گی۔