قومی اسمبلی کے سپیکر اور ڈپٹی سپیکرکی چمن میں مال روڈ پر دھماکے کی مذمت

65

اسلام آباد ۔ 10 اگست (اے پی پی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے چمن میں مال روڈ پر ہونے والے دھماکے کی شدیدمذمت کرتے ہوئے دھماکے کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسو س کا اظہار کیا ہے۔ پیر کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق سپیکر اور ڈپٹی سپیکر نے غمزدہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگرد ملک و قوم کے دشمن ہیں اور اس قسم کی گھناو¿نی سازشوں سے ملک کے امن کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم دہشتگردی کے خلاف متحد ہے اور شرپسند عناصر اس قسم کی شرمناک کارروائیوں سے دہشتگردی کے خلاف ہمارے مصمم ارادوں کو غیر متزلزل نہیں کر سکتے۔ انہوں نے اللہ تعالی سے اس واقعہ میں شہید ہونے والوں کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا بھی کی۔