اسلام آباد۔10مئی (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کے قائد حزب اختلاف کا فیصلہ جلد کریں گے، جس کے پاس اکثریت ہوگی وہی اپوزیشن لیڈر بنے گا۔
منگل کو قومی اسمبلی میں گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کی رکن قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا کے نکتہ اعتراض پر رولنگ دیتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کے لئے دو تین امیدوار ہیں ، اپوزیشن کی اکثریت جس کی حمایت کرے گی وہی قائد حزب اختلاف بنے گا۔