قومی اسملبی کا اجلاس منگل کو صبح 10 بجے طلب

78

اسلام آباد ۔ 14ستمبر (اے پی پی) قومی اسملبی کا اجلاس منگل کو صبح 10 بجے طلب کیا گیا ہے ۔ اجلاس کی صدارت سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کریں گے۔ الیکشن 2018ءمیں منتخب ہونے والی قومی اسمبلی کا یہ پہلا سیشن ہوگا جس کے بعد پارلیمان سال کا باقاعدہ آغاز ہو گا۔ اجلاس میں اہم قومی امور سمیت ایوان کی معمول کی کاروائی نمٹائی جائے گی۔ واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے پہلے سیشن کے آغاز پر موجودہ نو منتخب حکومت کی طرف سے اہم اقدامات کی توقع کی جارہی ہے۔ بعض حکومتی اکابرین کی جانب سے اہم قومی فیصلوں کی قومی اسمبلی سے منظوری کاعندیہ بھی ظاہر کیا گیا ہے اس لئے انتقال اقتدار کے تمام مراحل مکمل ہونے کے بعد موجودہ سیشن کو سیاسی مبصرین کی جانب سے انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔