اسلام آباد۔11اپریل (اے پی پی):قومی انسداد پولیو مہم اتوار سے بلوچستان میں شروع ہو گئی۔ دو بوند پاکستان کی خاطر اپنے بچوں کو پلا کر پاکستان کو پولیو سے پاک کرنا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں 11 سے 15 اپریل اور پورے بلوچستان میں 11سے 13 اپریل پولیو مہم چلائی جائے گی ۔
اس دوران صوبہ بھر میں 2 ملین سےزیادہ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے ۔اس حوالے سے پولیو کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ۔پولیو ٹیمیں گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گی۔قومی پولیو مہم کے تحت پورے پاکستان میں 37 ملین سےزیادہ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جا چکے ہیں ۔