قومی انٹرکلب ویٹ لفٹنگ چیمپیئن شپ فروری میں کھیلی جائے گی

92

اسلام آباد ۔ 25 جنوری (اے پی پی) پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے زیراہتمام قومی انٹرکلب ویٹ لفٹنگ چیمپیئن شپ آئندہ ماہ فروری میں لاہور میں کھیلی جائے گی۔ پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے نائب صدر محمد راشد ملک نے بتایا کہ چیمپیئن شپ میں ملک بھر سے ٹیمیں شرکت کریں گی ، جس کی تیاریاں زور و شور پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیمپیئن شپ کی تاریخ کا اعلان آئندہ چند روز میں کیا جائے گا۔