قومی برآمدات پرمال برداری کے اخراجات میں چارماہ کے دوران 7.04 فیصداضافہ ہوا، سٹیٹ بینک

85
State Bank of Pakistan
State Bank of Pakistan

اسلام آباد۔2دسمبر (اے پی پی):قومی برآمدات پرمال برداری کے اخراجات میں جاری مالی سال کے پہلے چارمہینوں میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 7.04 فیصداضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے لیکراکتوبر2020 تک کی مدت میں برآمدات پرمال برداری کے اخراجات کا حجم 84.80 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا،جوگزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 7.04 فیصدزیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کے پہلے چارمہینوں میں برآمدات پرمال برداری کے اخراجات کاحجم 79.22 ملین ڈالرریکارڈ کیاگیا۔اعدادوشمارکے مطابق اکتوبر2020 میں برآمدات پرمال برداری کے اخراجات کا حجم 22.99 ملین ڈالر رہا۔ گزشتہ سال اکتوبر میں یہ حجم 20.15 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ مالی سال 20-2019 میں برآمدات پر مال برداری ا خراجات پر کل حجم 212.41 ملین ڈالر ریکارڈکیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے چار ماہ میں 7.332 ارب ڈالر کی برآمدات ریکارڈ کی گئیں۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 8.17 ارب ڈالر کی برآمدات ریکارڈ کی گئی تھیں۔