قومی بچت کی مختلف سکیموں کے شرح منافع میں ردوبدل ، اطلاق 30 اکتوبر2023 سے ہوگا

486
مانسہرہ

اسلام آباد۔1نومبر (اے پی پی):حکومت نے قومی بچت کی مختلف سکیموں کے شرح منافع میں ردوبدل کر دیا ہے جس کا اطلاق 30 اکتوبر 2023 سے ہوگا۔این ڈی این ایس کے مطابق بہبود سیونگز سرٹیفیکیٹس پر منافع کی شرح میں 24 بیسس پوائنٹس کی کمی کر دی گئی ہے جس کے بعد شرح منافع کو 16.6 فیصد سے کم کرکے 16.3 فیصد کر دیا گیا ہے ،

ریگولر انکم سرٹیفیکیٹس پر منافع کی شرح میں 96 بیسس پوائنٹس کااضافہ ہواہے، ریگولر انکم سرٹیفیکیٹس پرمنافع کی شرح اب 15.1 فیصدسے بڑھ کر16.1 فیصد ہوگئی ہے، سپیشل سیونگز سرٹیفیکیٹس پرمنافع کی شرح میں 20 بیسس پوائنٹس کی کمی کر دی گئی ہے اور اب ان سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 18.2 سے کم ہو کر 18 فیصد ہوگئی ہے۔

سیونگز اکائونٹس پر منافع کی شرح میں 100 بیسس پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سیونگز اکائونٹس پر منافع کی شرح 19.5 سے بڑھ کر20.5 فیصد ہوگئی ہے۔پنشنرز بینیفیٹس اکائونٹس پر منافع کی شرح میں 24 بیسس پوائنٹس کی کمی کر دی گئی ہے اور اب ان اکائونٹس پر منافع کی شرح 16.6 فیصد سے کم کرکے 16.3 فیصدہوگئی ہے۔

شارٹ ٹرم سیونگز سرٹیفیکٹس پر منافع کی شرح میں 100 بیسس پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے اور اب ان سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 20.8 فیصد سے بڑھ کر21.8 فیصد ہوگئی ہے۔ڈیفنس سیونگز سرٹیفیکیٹس پر منافع کی شرح میں کوئی ردوبدل نہیں ہواہے۔