27.7 C
Islamabad
جمعرات, مئی 15, 2025
ہومکھیل کی خبریںقومی بیڈمنٹن چیمپئن شپ 11 اکتوبر سے شروع ہو گی

قومی بیڈمنٹن چیمپئن شپ 11 اکتوبر سے شروع ہو گی

- Advertisement -

راولپنڈی۔ 8 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان بیڈ منٹن فیڈریشن کے زیر اہتمام قومی بیڈمنٹن چیمپئن شپ 11 اکتوبر سے شروع ہو گی۔ پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کے کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 150 مرد و خواتین کھلاڑی مختلف کیٹگریز میں حصہ لیں گے۔ 14 اکتوبر تک جاری رہنے والے ٹورنامنٹ میں بوائز انڈر 14، بوائز سنگل انڈر 16، مینز سنگلز انڈر 18، مینز ڈبلز انڈر 18، گرلز سنگلز انڈر 16، ویمن سنگلز انڈر 18 اور ویمن ڈبلز انڈر 18 کے مقابلے کھیلے جائیں گے۔ انڈر 16 اور انڈر 18 کیٹگریز میں فائنل تک رسائی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کو قومی تربیتی کیمپ کےلئے منتخب کیا جائے گا جو یکم نومبر سے شروع ہوگا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=116578

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں