قومی جوڈو ٹیم ایشین سینئر جوڈو چیمپئین شپ میں شرکت کرے گی

76

اسلام آباد ۔ 05 مئی (اے پی پی) قومی جوڈو ٹیم ایشین سینئر جوڈوچیمپئین شپ میں شرکت کرے گی۔ چیمپئین شپ 23 سے 29 مئی تک ہانگ کانگ میں کھیلی جائے گی جس میں چار کھلاڑی پاکستان کی نمائندگی کریں گے ۔ ایونٹ کےلئے قومی کھلاڑیوں کا اعلان آئندہ چند روز میں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ ایونٹ کی تیاری کےلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پشاور میں جاری ہے اور انہیں کوچ جدید اور اعلیٰ معیار کی تربیت دے رہے ہیں۔