اسلام آباد ۔ 2 اگست (اے پی پی) 2 رکنی قومی جوڈو ٹےم اولمپکس گیمز میں شرکت کےلئے منگل کو برازیل روانہ ہوگئی۔ تاریخ میں پہلی مرتبہ جوڈو کے ایونٹ میں شاہ حسین شاہ پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ اولمپکس گیمز میں 136 ممالک کے نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔ پاکستان جوڈو فیڈریشن کے سیکرٹری مسعود احمد خان کے مطابق اولمپکس گیمز میں قومی جوڈو کھلاڑی شاہ حسین شاہ پاکستان کی نمائندگی کرےں گے جبکہ ان کے ہمراہ کرنل جنےد بطور منےجر ان کے ہمراہ ہونگے۔ قومی کھلاڑی شاہ حسین شاہ جاپان جبکہ کرنل جنےد اسلام آباد سے برازےل کے لئے روانہ ہوگئے