اسلام آباد ۔ 25 اکتوبر (اے پی پی)4 رکنی قومی جوڈو ٹےم گرینڈ سلام مےں شرکت کے لئے (آج) بدھ کو متحدہ عرب امارات روانہ ہوگی۔ پاکستان جوڈو فےڈرےشن پی جے ایف کے نائب صدر مسعود احمد حان کے مطابق گرینڈ سلام 27 سے 31 اکتوبر تک متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں کھیلا جائے گا جس میں 4 رکنی ٹیم پاکستان کی نمائندگی کرے گی جن مےں3 کھلاڑی اور اےک افےشل شامل ہےں۔ کھلاڑےوں مےں ندےم اکبر، قےصرخان اور وجاہت سرور شامل ہےں جبکہ افےشل مےں کراچی جوڈو اےسوسی اےشن کے صدر عبدالمالک بطور منےجر ٹےم کے ہمراہ ہوں گے