- Advertisement -
اسلام آباد ۔ 17 فروری (اے پی پی) پاکستان جوڈو فیڈریشن کے زیراہتمام قومی جوڈو چیمپئن شپ کے تیسرے روز مردوں کے مقابلوں پاکستان آرمی اور خواتین کے مقابلوں میں پاکستان واپڈاکے کھلاڑیوں کا پلڑا بھاری رہا، لیاقت جمنازیم میں کھیلے گئے چیمپئن شپ کے مردوں کے مقابلوں میں منفی 73 کلوگرام میں پاکستان آرمی کے امتیاز حسین نے سونے، پاکستان واپڈا محمد عمیر نے چاندی جبکہ پاکستان ریلوے کے نذیر اور پنجاب کے حسن بٹ نے کانسی کے تمغے حاصل کئے، منفی 100 کلو گرام میں پاکستان آرمی کے افضل بشیر نے سونے، پاکستان ریلوے کے عبدالحمید نے چاندی جبکہ ہائرایجوکیشن کمیشن کے اوفن عبدالرحمان اور پاکستان پولیس کے محمد شفیق نے کانسی کے تمغے حاصل کئے
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=42865
- Advertisement -