- Advertisement -
اسلام آباد ۔ 12 جولائی (اے پی پی) قومی جوڈو کھلاڑی شاہ حسین شاہ اولمپکس گیمز میں شرکت کےلئے آئندہ ماہ 5 اگست کو برازیل روانہ ہوں گے۔ تاریخ میں پہلی مرتبہ جوڈو کے ایونٹ میں شاہ حسین شاہ پاکستان کی نمائندگی کریں گے‘ اولمپکس گیمز میں 136 ممالک کے نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔ پاکستان جوڈو فیڈریشن کے سیکرٹری مسعود احمد خان نے منگل کو اے پی پی کو بتایا کہ شاہ حسین شاہ واحد کھلاڑی ہے جنہوں نے جوڈو کے ایونٹ میں اولمپکس گیمز کےلئے کوالیفائی کیا ہے جس کا کریڈٹ پاکستان سپورٹس بورڈ اور فیڈریشن کو جاتا ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=11333
- Advertisement -