ڈربن/لاہور۔16جنوری (اے پی پی):ترجمان پی سی بی کے مطابق قومی خواتین کرکٹ ٹیم میں شامل تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز کی دوسری کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کے نتائج بھی منفی آئے ہیں، اسکواڈ میں شامل تمام ارکان کو اکٹھے ٹریننگ کرنے کی اجازت مل گئی ہے۔پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ایک روزہ انٹرنیشنل سیریزکا آغاز بیس جنوری سے ہوگا۔جنوبی افریقہ پہنچنے پر قومی خواتین اسکواڈ میں شامل تمام ارکان کی پہلی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ 12 جنوری کو کی گئی تھی، جس کے نتائج کلیئر قرار دئیے جانے کے بعد انہیں چھ،چھ کے گروپس میں ٹریننگ کی اجازت تھی۔اس سلسلے میں قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی جنوبی افریقہ میں ٹریننگ اور آن لائن میڈیا سیشنز سے متعلق تمام تر تفصیلات کے حوالے سے احسن افتخار ناگی، 0027609399192 اور 00923040557586 (واٹس ایپ) پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ترجمان نے بتایا کہ پاکستانی وقت کے مطابق آج17جنوری بروزاتوار کودوپہر 1 بجے پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ڈیوڈ ہیمپ کی ورچوئل پریس کانفرنس ہو گی ، 18جنوری بروزپیر کودوپہر ایک بجے قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا کنگزمیڈ کرکٹ اسٹیڈیم، ڈربن میں ٹریننگ سیشن ہو گا اس روز کوئی میڈیا سرگرمی نہیں ہوگی جبکہ منگل 19جنوری کوشام 5:15 بجے قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا کنگزمیڈ کرکٹ اسٹیڈیم، ڈربن میں ٹریننگ سیشن ہو گا اورشام 5 بجے ٹریننگ سیشن سے قبل دونوں ٹیموں کے کپتان پری سیریز ورچوئل پریس کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ترجمان نے مزید کہاکہ بدھ 20جنوری کوپہلا ایک روزہ انٹرنیشنل میچ بمقام کنگز میڈ کرکٹ اسٹیڈیم ڈربن میں دوپہر 1 بجے ہو گا‘ میچ کے اختتام پردونوں ٹیموں کے بہترین پرفارمرز ورچوئل پریس کانفرنس میں شرکت کریں گے ،اسی طرح جمعرات 21جنوری کوریسٹ ڈے ہو گا اس روز کوئی میڈیا سرگرمی نہیں ہوگی جبکہ جمعہ 22جنوری کوشام5:15 بجے قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا کنگزمیڈ کرکٹ اسٹیڈیم ڈربن میں ٹریننگ سیشن ہو گا اورشام 5 بجے ٹریننگ سیشن سے قبل دونوں اسکواڈ میں شامل ایک رکن پری سیریز ورچوئل پریس کانفرنس میں شرکت کریں گے، ہفتہ23جنوری کودوسرا ایک روزہ انٹرنیشنل میچ بمقام کنگز میڈ کرکٹ اسٹیڈیم ڈربن میں دوپہر 1 بجے ہو گا اور میچ کے آغاز اور اختتام پردونوں ٹیموں کے بہترین پرفارمرز ورچوئل پریس کانفرنس میں شرکت کریں گے، اتوار 24جنوری کوریسٹ ڈے ہو گا اوراس روز کوئی میڈیا سرگرمی نہیں ہوگی جبکہ پیر 25جنوری کوشام 5:15 بجے قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا کنگزمیڈ کرکٹ اسٹیڈیم ڈربن میں ٹریننگ سیشن ہو گا اور شام 5 بجے ٹریننگ سیشن سے قبل دونوں اسکواڈ میں شامل ایک رکن پری سیریز ورچوئل پریس کانفرنس میں شرکت کریں گے، منگل 26جنوری کو تیسرا ایک روزہ انٹرنیشنل میچ بمقام کنگز میڈ کرکٹ اسٹیڈیم ڈربن میں دوپہر 1 بجے ہو گا‘ میچ کے آغاز اور اختتام پردونوں ٹیموں کے بہترین پرفارمرز ورچوئل پریس کانفرنس میں شرکت کریں گے،اسی طرح بدھ 27جنوری کو ریسٹ ڈے ہو گا اوراس روز کوئی میڈیا سرگرمی نہیں ہوگی جبکہ جمعرات 28جنوری کوشام 5:15 بجے قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا کنگزمیڈ کرکٹ اسٹیڈیم ڈربن میں ٹریننگ سیشن ہو گا اور شام 5 بجے ٹریننگ سیشن سے قبل دونوں اسکواڈ میں شامل ایک رکن پری سیریز ورچوئل پریس کانفرنس میں شرکت کریں گے، جمعہ 29جنوری کوپہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ بمقام کنگز میڈ کرکٹ اسٹیڈیم ڈربن میں شام6:30 بجے ہو گا‘میچ کے آغاز اور اختتام پردونوں ٹیموں کے بہترین پرفارمرز ورچوئل پریس کانفرنس میں شرکت کریں گے، ہفتہ 30جنوری کوریسٹ ڈے ہو گا اوراس روز کوئی میڈیا سرگرمی نہیں ہوگی جبکہ اتوار 31جنوری کودوسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ بمقام کنگز میڈ کرکٹ اسٹیڈیم ڈربن میں شام6:30 بجے ہو گا‘میچ کے آغاز اور اختتام پردونوں ٹیموں کے بہترین پرفارمرز ورچوئل پریس کانفرنس میں شرکت کریںگے، پیر یکم فروری دوپہر 1 بجے قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا کنگزمیڈ کرکٹ اسٹیڈیم ڈربن میں ٹریننگ سیشن ہو گا اورٹریننگ سیشن کے بعد دونوں ٹیموں کے اسکواڈ میں شامل ایک رکن پری سیریز ورچوئل پریس کانفرنس میں شرکت کریںگے، منگل 2 فروری کوشام 5:15 بجے قومی خواتین کرکٹ ٹیم کا کنگزمیڈ کرکٹ اسٹیڈیم ڈربن میں ٹریننگ سیشن ہو گا اورشام 5 بجے ٹریننگ سیشن سے قبل دونوں ٹیموں کے اسکواڈ میں شامل ایک رکن پری سیریز ورچوئل پریس کانفرنس میں شرکت کریں گے۔جاری کر دہ شیڈول کے مطابق بدھ 3 فروری کو تیسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ بمقام کنگز میڈ کرکٹ اسٹیڈیم ڈربن میں شام 6:30 بجے ہو گا اور میچ کے آغاز اوراختتام پردونوں ٹیموں کے بہترین پرفارمرز ورچوئل پریس کانفرنس میں شرکت کریںگے۔ترجمان نے کہاکہ ان میڈیا سیشنز میں شرکت کے خواہشمند میڈیا نمائندگان احسن افتخار ناگی سے [email protected] پر پریس کانفرنس کے لیے مقررہ وقت سے کم از کم 2 گھنٹے قبل رابطہ کرسکتے ہیں تاکہ زوم کا لنک ان کے ساتھ شیئر کیا جاسکے۔انہوں نے کہاکہ جمعرات 4 فروری کو شام6:05 بجے قومی خواتین کرکٹ اسکواڈ کی ڈربن سے وطن واپسی ہو گی، روانگی اور اگر اس شیڈول میں کوئی بھی تبدیلی کی جائے گی تو میڈیا نمائندگان کواس حوالے سے پاکستان میڈیا واٹس ایپ گروپ کے ذریعہ مطلع کردیا جائے گا۔