30.5 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومقومی خبریںقومی خوشحالی نوجوانوں کو تمام ضروری مہارتوں سے آراستہ کرنے میں مضمر...

قومی خوشحالی نوجوانوں کو تمام ضروری مہارتوں سے آراستہ کرنے میں مضمر ہے، مدد علی سندھی

- Advertisement -

اسلام آباد۔24اگست (اے پی پی): نگران وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت مدد علی سندھی نے کہا ہے کہ قومی خوشحالی نوجوانوں کو تمام ضروری مہارتوں سے آراستہ کرنے میں مضمر ہے،ملک میں ہنرمندی کی تعلیم کے فروغ میں نیشنل سکلز یونیورسٹی اسلام آبادکا کردار قابل تعریف ہے۔ ان خیالات کا اظہارا نہوں نے جمعرات کو یونیورسٹی کے وائس چانسلر سے افتتاحی میٹنگ کے دوران گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر تعلیم نے ہنر مندی کی تعلیم کے لئے نیشنل سکلز یونیورسٹی اسلام آبادکی تعریف کی ۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں ملک بھر کے عوام کو روزگار کمانے کی صلاحیتوں کی تعلیم دینے کی ضرورت ہے۔ قومی خوشحالی کا حتمی حل نوجوانوں کوان تمام ضروری مہارتوں سے آراستہ کرنے میں مضمر ہے جو اندرون اور بیرون ملک کے آجر تلاش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اہم بات یہ ہے کہ ملک بھر میں نیشنل سکلز یونیورسٹی اسلام آباد کے تیارکردہ ہنر کی تعلیم کےماڈل کولاگو کرنے کی ضرورت ہے۔

- Advertisement -

خاص طور پر، دیہی سندھ اور دیگر صوبوں کے دور دراز علاقوں کو بہت فائدہ ہو سکتا ہے۔ اگرنیشنل سکلز یونیورسٹی کی تعلیمی حکمت عملی کو نافذ کیا جائےتو ہنرمندی کی تعلیم تک رسائی میں اضافہ کیا جا سکتاہے۔ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد مختار نے افتتاحی میٹنگ کے دوران پرو چانسلر کے وژن کی تعریف کی۔ بریفنگ سیشن میں وزیر تعلیم نے یونیورسٹی کی طرف سے پیش کردہ مختلف ہنرمندی سیکھانے والے پروگراموں میں گہری دلچسپی لی اور اپنے عملے کو مشورہ دیا کہ وہ نیشنل سکلز یونیورسٹی اسلام آبادکے دورے کا اہتمام کریں۔

مزید برآں نگران وفاقی وزیرتعلیم کو ملک میں ہنر کی تعلیم کے لیے یونیسکو؍ یو این ای وی او سی سنٹر کے طور پراین ایس یوکے منفرد بین الاقوامی اعزاز بارے آگا ہ کیا گیا۔ پروفیسر مختار نے کہا کہ پرو چانسلر کی علمی بصیرت، دیہی علاقوں کے نوجوانوں کے مسائل کا ادراک اور بہترین شخصیت قومی تعلیمی نظام کو آگے بڑھانے میں بے حد فائدہ مند ثابت ہوگی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=382089

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں